دہرادون17اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)اتراکھنڈ میں آئندہ اسمبلی انتخابات سے پہلے حکومت اور پارٹی کی تنظیم کے درمیان چل رہی کشیدگی کو دور کرنے کیلئے پارٹی نائب صدر راہل گاندھی کی طرف سے کل طلب گئی اہم میٹنگ سے پہلے ریاستی صدر کشور اپادھیائے کے بیمار پڑنے سے اس کے انعقاد پر شک پیدا ہو گیا ہے۔کل نئی دہلی میں ہونے والی ملاقات میں اپادھیائے کے حصہ لینے کے بارے میں پوچھے جانے پرپارٹی ذرائع نے کہا کہ انہیں تیز بخار ہے اور اس لئے وہ کل ہونے والی میٹنگ میں حصہ نہیں لے پائیں گے۔انہوں نے کہاکہ اپادھیائے کو104ڈگری بخار ہے اور ڈاکٹر نے انہیں ایک ہفتے کے آرام کا مشورہ دیا ہے۔تاہم اس بابت پوچھے جانے پروزیراعلیٰ ہریش راوت نے کہا کہ وہ نئی دلی جا رہے ہیں جہاں پارٹی اعلیٰ کمان کے ساتھ حکومت اور تنظیم کے کام کاج کے علاوہ آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے بارے میں بھی بحث ہوگی۔ذرائع کے مطابق اتراکھنڈ معاملات کی انچارج امبیکا سونی اور سہپربھاری سنجے کپور کی موجودگی میں ہونے والی اس ملاقات میں گاندھی کے وزیراعلیٰ راوت اور اپادھیائے کے درمیان طویل عرصے سے چل رہی تناتنی کو دور کر باہمی مسائل کو حل کرنے کی ہدایات دیئے جانے کی بات کہی جا رہی تھی۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے سال کی شروعات میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے پہلے حکومت اور تنظیم کے درمیان تناتنی گذشتہ مارچ میں10ممبران اسمبلی کے پارٹی سے بغاوت کرنے سے پہلے ہی کمزور ہو چکی پارٹی کواورشدیدنقصان پہنچا سکتی ہے۔غور طلب ہے کہ اپادھیائے اور وزیراعلیٰ کے درمیان کافی طویل وقت سے بہت سے مسائل خاص طور سے ترقی پسند جمہوری محاذ: پی ڈی ایف: سے حمایت جاری رکھنے کو لے کر اختلافات چلے آ رہے ہیں۔ریاستی کانگریس صدر اپادھیائے جہاں اس معاملے میں انتخابات سر پر آنے سے پہلے ہی وزیراعلیٰ راوت سے اپنا نقطہ نظر واضح کرنے پر زور دیتے رہے ہیں، وہیں وزیراعلیٰ اس سلسلے میں پارٹی اعلی کمان کی طرف سے فیصلہ لینے کی بات کہتے رہے ہیں۔راوت کی قیادت والی حکومت کو چھ رکنی پی ڈی ایف حمایت دے رہا ہے جس کے چار رکن کابینہ وزیر بھی ہیں۔